پاکستان کے  8 شاطر  کل ورلڈ شطرنج چیمپئین شپ میں جائیں گے

9 Sep, 2024 | 07:22 PM

رانا آذر:  پاکستان کی شطرنج فیڈریشن نے عالمی شطرنج چیمپئین شپ میں شرکت کے لئے ڑئم کا انتخاب کر لیا۔  پاکستانی ٹیم ورلڈ اولمپیاڈ چیس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے 10ستمبر کو ہنگری روانہ ہوگی۔ پاکستان کے  8 شاطر  کل ورلڈ شطرنج چیمپئین شپ میں جائیں گے
ورلڈ اولمپیاڈ چیس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم ہنگری جائے گی۔ٹیم 10ستمبر کو لاہور سے روانہ ہوگی۔

 پاکستان چیس فیڈریشن  کے صدر حنیف قریشی  نے کہا ہے کہ چار مرد اور چار  فی میل کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم 10 سے 12 ستمبر تک چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ سلیم اختر مینز جبکہ شجاعت علی ویمنز ٹیم کے نان پلیئنگ کیپٹن ہونگے۔ مردوں کی ٹیم میں مفاذ خالد، عامر کریم، معین فیضان، محمد لقمان اور مدثر اقبال شامل ہیں ۔جبکہ ویمنز ٹیم میں صاحبہ شاہ، زنوبیا واصف، آیات عاصمی، مہک گل اور سحرش شامل ہیں۔ حکومت نےٹیم کوسپورٹ نہیں کیا ۔

مزیدخبریں