ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالیہ بھٹ کی فلم "جگرا "کا ٹریلر ریلیز ، اداکارہ شردھا کپور کا ردعمل

عالیہ بھٹ کی فلم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھاکپور بھی علیہ بھٹ کی فلم "جگرا " کی فین ہوگئیں، اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انھوں نے ایک سٹوری پوسٹ کی جس میں انھوں نے فلم کے ٹریلر کی تعریف کی اور تھیٹر میں بھائی کے ساتھ فلم دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔  

بالی وڈ کی معروف اداکارہ شردھا  کپور کی جانب سے سٹوری میں فلم کے ٹریلر کی تعریف کرتے ہوئے کہا گیا "کیا حیرت انگیز ٹریلر ہے۔  دونوں بھارتی اداکاروں کے مداحوں نے فلم کے ٹریلر کو بہت پسند کیا اور انھوں نے ان سے محبت کا اظہار کیا۔   

حال ہی میں بالی وڈ کی معروف اداکارہ علیہ بھٹ کی آنے والی فلم " جگرا " کا ٹریلر ریلیز کیا گیا جس کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا گیا۔ ایکشن سے بھرپور  اس فلم میں ایک بہن کی کہانی بیان کی گئی جس کا کردار عالیہ نے کیا ہے۔علیہ بھٹ جو اپنے چھوٹے بھائی کی حفاظت کے لیے کچھ بھی کرے گی۔  علایہ بھٹ کی فلم "جگرا" کا ٹیزر  ریلیز ہوتے ہی اتنا ہٹ ہوا کہ مداحوں کو اکتوبر 2024 میں فلم کی ریلیز کی بڑی امید ہے۔

فلم "جگرا" کی ہدایت کاری وسن بالا نے کی جبکہ کرن جوہر اور عالیہ بھٹ نے اہم کردار ادا کیے ۔معروف اداکارہ  عالیہ کے مداح کو ان کی فلم "جگرا" کا بے صبری سے انتظار ہے، اور یہ فلم 11 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔