جاوید بٹ قتل کیس؛ جیوفینسنگ کے نتائج سامنے آگئے

9 Sep, 2024 | 07:15 PM

جنید ریاض :  طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قتل کیس میں پولیس نے جائے وقوعہ سے ملحقہ علاقے کی جیوفنسنگ مکمل کرلی، جس میں 2 نامزد ملزمان کی موجودگی ثابت نہ ہو سکی ۔

آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے جاوید بٹ قتل کیس میں جائے وقوعہ سے ملحقہ علاقے کی جیوفنسنگ کاعمل مکمل کرلیا ۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جیو فنسنگ میں مقدمے کے نامزد ملزمان امیر فتح اور قیصر بٹ کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ اچھرہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں امیر فتح اور قیصر بٹ کو نامزد کر رکھا ہے۔ مقدمہ مقتول جاوید بٹ کے بیٹے حمزہ جاوید کی مدعیت میں 2 ستمبر کو درج کیا گیاتھا۔

تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق قیصر بٹ اور امیرفتح موٹر سائیکل سوار ساتھیوں کے ہمراہ مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب جاوید بٹ پر حملہ آور ہوئے ۔

دوسری جانب مقدمے کے نامزد ملزمان نے اپنے ویڈیو پیغامات میں جاوید بٹ کے قتل میں ملوث نہ ہونے کا دعوی بھی کیا ہے۔

مزیدخبریں