جنید ریاض : نہم اور گیارہویں جماعت کی بیشتر کتابیں تبدیل کردی گئیں ، آئندہ سال سے نیاء نصاب پبلیش کیا جائے گا ۔
پنجاب کریکولرم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نہم اور گیارہویں کیلئے نئے سلیبس کے مطابق کتابیں چھاپنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق آئندہ تعلیمی سال کیلئے انگلش، اردو، اسلامیات، کیمسٹری، فزکس، ریاضی کا سلیبس تبدیل کیا گیا ہے، بائیالوجی اور کمپیوٹر سائنس کا سلیبس بھی تبدیل کردیا گیا ۔ نہم و گیارہویں جماعے کے طالبعلم آئندہ سال نئے سلیبس کے مطالعہ پاکستان پڑھیں گے۔
واضح رہے کہ دہم اور بارہویں جماعت کا سلیبس تعلیمی سال 2026 سے تبدیل کیا جائے گا ۔