ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وی پی این استعمال کرنیوالوں کیلئے اہم خبر ، پی ٹی اے نے اشارہ دیدیا

وی پی این استعمال کرنیوالوں کیلئے اہم خبر ، پی ٹی اے نے اشارہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ٹی اے کی جانب سے ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس ( وی پی این) کو بلاک کرنے کا اشارہ دے دیا گیا ۔

 پلوشہ خان کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰان نے بتایا سوشل میڈیا ایپس کیخلاف درخواستیں آ رہی ہیں، ٹک ٹاک 95، میٹا 65 اور ایکس کی 22 فیصد درخواستیں تھیں۔

ہمایوں مہند نے سوال کیا کہ بطور ممبراسمبلی وی پی این استعمال کروں تو کیا پالیسی کےلحاظ سےغلط ہوں ؟ انوشہ رحمان نے بھی سوال کیا دبئی اور چین میں انٹرنیٹ کی بندش کو کیسےمینج کیا جا رہا ہے ؟ ان سوالوں کے جواب میں چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ دبئی میں لوگ وی پی این رجسٹرڈکراتے ہیں، ہمارے پاس 20ہزار 500 افراد وی پی این پر رجسٹرڈ ہیں۔ رجسٹریشن کیلئے مہم چلا رہے ہیں ،غیر قانونی وی پی این بعد میں بلاک کریں گے۔