راو دلشاد:پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں لاہور جمخانہ کلب کی اراضی کا معاملہ زیر بحث آگیا لاہور جمخانہ کلب ماہانہ 417روپے ماہانہ کرایہ لیز پر ہونے پر سپیکر پھٹ پڑے ، ممبر شپ لینے سے انکار کردیا ۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے لاہور جمخانہ لیز کے معاملے پر سپیشل کمیٹی تشکیل دے دی۔سپیشل کمیٹی دو ہفتے میں جمخانہ کلب کے معاملے پر رپورٹ ایوان میں پیش کرے گی۔
سپیکر ملک محمد احمدخان نے کہا کمیٹی لاہور جمخانہ کلب کے کرایوں کو دیکھے گی ، کمیٹی اس بات کا جائزہ لے گی 70سال تک دانستہ طورپر ایسا کیوں کیاگیا، دو ہفتہ میں جمخانہ کلب رپورٹ مرتب کرکے حکومت کو بھی بھیجی جائے گی،لاہور جمخانہ کلب پر تمام کارروائی عوام کے سامنے کی جائے گی،جمخانہ کلب کے ممبرشپ نہیں لینگے نہ کسی رکن کو ممبر شپ کی ضرورت ہے،
حکومتی و اپوزیشن ارکان نے جمخانہ کلب کی لیز پر کڑی تنقید کی ۔ امجد علی جاوید نے کہا آج ہم تباہی کے دہانے پر کھڑے ہیں اشرافیہ اپنا رویہ تبدیل کرنے کو تیار نہیں ہیں، پاکستان کے وجود کے قیام پر آج سوال اٹھ رہے ہیں،بات ایک جمخانہ کی نہیں پنجاب میں پھیلے جمخانہ کا نظام ہے جو وسائل پر قابض ہے،جو سات مرلے کی دوکان کا سات ہزار روپے کرایہ دے رہے ہیں وہ کہتے دوبارہ آکشن کروائیں ،کھربوں روپے کی جائیداد پر جمخانہ بنائے جا رہے ہیں اگر اس کلاس کو عیاشیاں درکار ہیں تو اپنے لعنت پر کریں ہمارے خون وپسینہ کے پیسے پر عیاشیاں نہ کریں، پچتہر سالوں سے کھربوں روپے جو اشرافیہ کے ذمہ بنتا ہے ان سے تاوان وصول کیا جائے،
سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن صاحب سن رہے ہیں کہ کیا کہا جا رہا ہے اس کا کھربوں روپے تاوان بنتا ہے،آئین پاکستان ہمیں برابری کا درس دیتاہے ادھر تو جمخانہ جو سروسز دے رہا ہے یا تو اس کا گیٹ عوام کےلئے کھول دیا جائےجمخانہ کے پانچ ہزار روپے پر سرکاری زمین سالانہ ٹھیکےپر دے رکھی ہے،جس کی اربوں روپے قیمت ہو تو امجد علی جاوید ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ وہ تاوان لینا بنتا ہے،
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا 1913میں جمخانہ کلب کو سولہ سو روپے ٹھیکے روپے پر دیا گیا، جمخانہ کی زمین ایک سو سترہ ایکٹر سات کنال بنتی ہے،
سپیکر ملک محمد احمد خان نےکہا لاہور جمخانہ پر تو قیام پاکستان سے پہلے بھی تاوان بنتا ہے،
مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا انیس سو ساٹھ سے سن دوہزار تک سولہ سو روپے تک لیز دی گئی،انیس سو چھیانوے میں سردار عارف نکئی نے اگلے پچاس سال کےلیے پانچ ہزار روپے سالانہ لیز دیدیا،پورے پنجاب میں جو جمخانہ کلب بن رہے ہیں وہ صوبائی کابینہ کی منظوری سے بن رہے ہیں،
جس کے جواب میں سپیکر ملک احمد خان نے کہا کوئی بھی حکومت ہو وہ کیسے سرکار کی زمین کو ایسے انتہائی سستے داموں کرایہ پر دے سکتی ہے، جمخانہ کی انتظامیہ سے کروڑوں روپے کے چارجز وصول کررہی ہے، عوام کی زمین پر یہ کیسے کیاجا سکتا ہے کہ پانچ ہزار روپے کرایہ پر لے کر اس طرح سے ظلم کیا جائے،آئین و قانون بن گیا لیکن اتنی دیدہ دلیری لیکن اب اس کا کرایہ دینا پڑے گا، لاہور جمخانہ کلب کے معاملہ پر سپیشل کمیٹی بنانے جا رہے ہیں، اپوزیشن رکن رانا آفتاب کے کہنے پر چناب کلب کو شامل کیاگیا،