ملک اشرف : عیدمیلادالنبیﷺ،ہائیکورٹ وماتحت عدالتوں میں17ستمبرکوعدالتی چھٹی ہوگی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری، آمد مصطفی ﷺکا دن منانے کیلے 17 ستمبر کوصوبہ بھر کی عدالتوں میں چھٹی ہوگی، ہائیکورٹ بار نے وکلاء کو چھٹی سے متعلق آگاہی دینے کیلئے نوٹس آویزاں کر دئیے،،12 ربیع الاول مسلم برادری کیلئے بہت اہم اور عقیدت والا دن مانا جاتا ہے ،عید میلاد النبی ﷺ کا دن ملک بھر میں گہری مذہبی عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اس دن کی مناسبت سے خصوصی اجتماعات اور سمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور تعلیمات کا اجاگر کیا جاتا ہے ۔
عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عدالتوں میں چھٹی کا اعلان
9 Sep, 2024 | 06:43 PM