روزینہ علی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر گرج چمک اورہلکی بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سبی، دالبندین 42، بھکرر، نوکنڈی، سکھراورخیرپومیں41 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
منگل کے روز موسم کی صورتحال
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر گرج چمک اورہلکی بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، پشاور، مالاکنڈ، لکی مروت، کرم، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح کے اوقات میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، بھکر، میانوالی، لیہ، نور پور تھل اور ڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم صبح کے اوقات میں شمالی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علا وہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔