ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں 287 ٹریفک حادثات, 337 افراد زخمی

لاہور میں 287 ٹریفک حادثات, 337 افراد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 287 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 287 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ، ان حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 337 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 123 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 214 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ۔