لاہور؛ موٹر سائیکل اور کار چوری کی وارداتوں میں خوفناک اضافہ

9 Sep, 2024 | 06:24 PM

اسرار خان : لاہور میں کار، موٹر سائیکل اور کمرشل گاڑیاں چرانے والے گروہ متحرک ہوگیا، رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 368 کاریں، 12 ہزار 966 موٹر سائیکلیں، 1116 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے ۔ 

پولیس ریکارڈ کے مطابق کار چوری کی وارداتوں میں ماڈل ٹاؤن ڈویژن 76 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن کار چوری کی 74 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، اقبال ٹاؤن ڈویژن کار چوری کے 69 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا . اس کے علاوہ صدر ڈویژن سے 68، سٹی ڈویژن سے 41 کاریں چوری ہوئیں، سول لائنز ڈویژن سے 8 ماہ کے دوران 40 کاریں چور لے اڑے ۔ 

پولیس ریکارڈ میں بتایا گیا کہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 2614 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، کینٹ ڈویژن موٹر سائیکل چوری کی 2420 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹاؤن ڈویژن موٹر سائیکل چوری کے 2355 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا ۔  اس کے علاوہ صدر دویژن سے 2138، اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 1905 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں، سول لائنز ڈویژن میں 8 ماہ کے دوران موٹر سائیکل چوری کے 1534 مقدمات درج ہوئے ۔ 

 پولیس ریکارڈ  کے مطابق کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کی وارداتوں میں سٹی ڈویژن 266 مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن کمرشل وہیکلز چوری ہونے کی 253 وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، اقبال ٹاؤن ڈویژن کمرشل گاڑیاں چوری ہونے کے 182 مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا .  اس کے علاوہ کینٹ اور سول لائنز ڈویژن سے 146، 146 کمرشل گاڑیاں چور لے اڑے، ماڈل ٹاؤن ڈویژن میں کمرشل گاڑیوں کی چوری کے 123 مقدمات درج کئے گئے۔

واضح رہے کہ کمرشل گاڑیوں میں بس، ٹرک، ویگن، پک اپ، رکشہ جات اور دیگر لوڈر گاڑیاں شامل ہیں ۔ 

مزیدخبریں