ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر مہنگا

انٹربینک میں ڈالر مہنگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : طلب پر روپے کی قدر میں کمی ، انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں اضافہ ہوگیا ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 13 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈاکلر 278.57 روپے سے بڑھ کر 278.70 روپے پر بند ہوا ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی بل کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی ہوئی ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 19 پیسے مہنگا ہوکر 281.03 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ یوور 21 پیسے سستا ہوکر  311.10 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 4 پیسے اضافے سے 76.53 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1 پیسے بڑھ کر 368.65 روپے، سعودی ریال 4 پیسے اضافے سے 74.76 روپے  کا ہوگیا ۔