کالج آف آفتھلمالوجی میں مختلف شعبوں کے جائزہ امتحانات کیلئے تربیتی سیشن

9 Sep, 2024 | 05:34 PM

ویب ڈیسک :  میو ہسپتال لاہور  کے شعبہ امراض چشم اور کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز میں ایف سی پی ایس، ماسٹرز ان سرجری، آفتھلمالوجی اور ایف آر سی ایس آفتھلمالوجی کے جائزہ امتحانات کیلئے تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔

سیشن ملک کے تجربہ کار ماہرین امراض چشم کی آراء سے تشکیل دیا گیا۔ اس جامع سیشن کا مقصد مستقبل کے ماہرین امراض چشم کی عملی مہارت میں اضافے کے ساتھ امتحانات میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں اور شعبہ امراض چشم میں ہونے والی جدید ریسرچ سے آگاہ کرنا تھا۔ کورس میں پاکستان بھر کے مختلف علاقوں بشمول کراچی، حیدرآباد، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، اسلام آباد، راولپنڈی، اور پشاور سے 37 امیدواروں نے شرکت کی۔ 

پروفیسر محمود ایاز وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور نے بطور مہمان خصوصی اس تقریب کے آغاز کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر محمّد معین پرنسپل کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز اور پروفیسر ایمرائیٹس ڈاکٹر اسد اسلم خان کو خراج تحسین پیش کیا اور پروقار تقریب کو منعقد کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوے ان کو شعبہ امراض چشم کے ہیروز قرار دیا اور دیگر مہمانان گرامین جن میں پروفیسر ڈاکٹر عمران رجسٹرار KEMU، پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان چیف ایگزیکٹیو میو ہسپتال، پروفیسر فیصل مسعود میڈیکل سپرنٹینڈنٹ میو ہسپتال لاہور، پروفیسر سید رضا علی شاہ، پروفیسر سردار علی ایاز صادق اور پروفیسر ناصر کی شرکت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے ایسے احسن اقدامات کو تمام شعبوں کی ترقی کے لیے لازم قرار دیا-

 4 ستمبر  سے شروع ہونے والا سیشن ہفتہ بھر جاری رہا جس میں استاد ماہرین چشم میں پروفیسر چوہدری جاوید اقبال، پروفیسر عمران اکرم صحاف، پروفیسر سلیم اختر، پروفیسر طارق خان،  پروفیسر طارق شکور، پروفیسر سہیل سرور، پروفیسر خواجہ خالد شعیب، پروفیسر حماد ایوب ملک، پروفیسر ارشد محمود، پروفیسر ریحان، پروفیسر سیما قیوم، ڈاکٹر شبانہ چودھری، ڈاکٹر عمران احمد، ڈاکٹر سدرہ لطیف، ڈاکٹر فہد کمال، ڈاکٹر عرفان قیوم، ڈاکٹر سارہ ریاض، ڈاکٹر عندلیب ظہارے اور ڈاکٹر کاشف اقبال  جیسے شعبہ چشم کے نامور اساتذہ نے ایف سی پی ایس، ماسٹرز ان سرجری، آفتھلمالوجی اور ایف آر سی ایس آفتھلمالوجی، کے جائزہ امتحانات کیلئے تربیتی سیشن میں بطور استاد اور نگران شمولیت اختیار کرتے ہوئے شرکا کو امتحانی مرحلے اور عملی زندگی میں کامیابی کے لیے رہنمائی فرمائی۔

 کامیاب کورس کا انعقاد انسٹی ٹیوٹ آف آپتھلمولوجی اور کالج آف آفتھلمالوجی اینڈ الائیڈ ویژن سائنسز، کے ای ایم یو/ میو ہسپتال، لاہور کی طبی تعلیم کی ترقی اور امراض چشم میں بہترین کارکردگی کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

مزیدخبریں