دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 4 نوجوان ڈوب گئے

9 Sep, 2024 | 05:28 PM

ویب ڈیسک : دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 4 افراد پانی میں بہہ گئے، جن میں سے 3 کو بچالیا گیا تاہم ایک شخص لاپتہ ہے۔ 

حیدرآباد کے علاقہ لطیف آباد کے قریب دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے چار افراد پانی میں بہہ گئے،  مقامی لوگوں نے 3 افراد کو بچالیا جبکہ ایک شخص لاپتہ ہوگیا، لاپتہ ہونے والے شخص کی شناخت چالیس سالہ جاوید کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ 

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوب کرجاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا، جو پکنک منانے کی غرض سے یہاں پہنچے تھے۔

واضح رہے گذشتہ ماہ خورد کے مقام پر دریا میں ڈوب کرباپ بیٹا زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

مزیدخبریں