سال کا دوسرا چاند گرہن کب اور کہاں ہوگا؟

9 Sep, 2024 | 05:03 PM

ویب ڈیسک : سال کا دوسرا چاند گرہن 18 ستمبر کو ہوگا , چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں ہو گا  . 

جزوی چاند گرہن امریکا، یورپ کے بیشتر ممالک، آسٹریلیا، افریقا، شمالی اور مشرقی ایشیا میں نظر آئے گا۔ چاند گرہن کے پینمبرل مرحلے کا آغاز پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 18 ستمبر کو صبح 5 بج کر 41 منٹ پر شروع ہوگا، جزوی چاند گرہن کا آغاز صبح 7 بج کر 12 منٹ پر ہوگا، 7 بج کر 44 منٹ پر عروج پر پہنچے گا، جبکہ اس کا اختتام 8 بج کر 15 منٹ پر ہوگا ۔ 

چاند گرہن کے پینمبرل مرحلے کا اختتام 9 بج کر 47 منٹ پر ہوگا۔

مزیدخبریں