منشیات کیس؛ ہائیکورٹ نےسی سی پی او اور ڈی آئی جی کو طلب کرلیا

9 Sep, 2024 | 04:58 PM

Ansa Awais

ملک اشرف : منشیات کے ملزمان کی درخواست ضمانتوں کاکیس, ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹس میں گواہان کے بیانات قلمبند نہ کروانے پر سی سی پی او اور ڈی آئی جی کو طلب کرلیا.

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نےملزم ناظم علی اور ملزمہ پروین کی درخواست ضمانتوں کی سماعت کی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مائدہ صوبیہ نے ملزمان کا ریکارڈ پیش کیا۔عدالت نے ریمارکس دیےملزم کے کیس میں ٹرائل کورٹ نے گواہان کے بیانات قلمبند نہ کروانے پر پولیس ملازمین کی تنخواہیں بند کرنے کا حکم دےرکھا ہے۔ لیکن اس پرعمل نہیں کیا گیا ۔جبکہ ملزمہ کے مقدمے میں بھی گواہان کے ٹرائل کورٹ میں بیانات قلمبند نہیں کروائے گئے۔ہائیکورٹ نے سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ اور ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کو 10 ستمبر کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ملزم ناظم کیخلاف تھانہ نشتر کالونی میں 1320 گرام چرس رکھنے کا مقدمہ درج ہے ۔جبکہ ملزمہ پروین کیخلاف تھانہ غازی آباد میں دو کلو چرس رکھنے کا مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں