وادی نیلم ؛ سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

9 Sep, 2024 | 04:54 PM

ویب ڈیسک : وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ریسکیو ذرائع کے  مطابق گاڑی کیرن سے بابون جا رہی تھی جو جبڑی بہک کے قریب حادثہ کا شکار ہو گئی، جیپ میں آٹھ سیاح سوار تھے، حادثے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے۔گاڑی کیرن کا رہائشی ساقی نامی ڈرائیور چلا رہا تھا۔

مزیدخبریں