ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ مریم نواز اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف کی شیخوپورہ کے نواحی سفائر بے آمد، عام لوگوں سے زبردستی زمینیں لینے کی عوامی شکایت پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت دے دی ، ساتھ ہی روڈا پراجیکٹ میں آنے والی کچی آبادیوں کو مناسب مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دے دیا ۔
مریم نواز نے راوی ریور سٹی پراجیکٹ کے لئے دنیا کے بہترین پروفیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی روڈا پراجیکٹ میں بہترین تعمیر اتی معیار یقینی بنا نے کی ہدایت کردی ۔ اس دوران تعمیر اتی معیار کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کی تجویز پر اتفاق کیاگیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور محمد نوازشریف نے ریور ٹریننگ ورکس اینڈ بیراج سائٹ کا دورہ کیا، انہوں نے سفائر بے پر ہونے والے تعمیراتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، ساتھ ہی کوفرڈیم سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔
مریم نواز اور نوازشریف کو ریور ٹریننگ ورک ڈویلپمنٹ پلان کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی، سی ای او ”روڈا“ عمران امین نے پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ، انہوں نے بتایا کہ دریا راوی کے دونوں اطراف تین فیز میں 46 کلومیٹر چینلائزیشن کی جائے گی۔ روڈا پراجیکٹ میں 36 فیصد ایریا جنگلات اور سرسبز کے لئے مختص ہوگا۔ سائفن تا ہڈیارہ ڈرین 46 کلومیٹر طویل تین رویہ سڑک بنائی جائے گی۔ راوی ریور فرنٹ پرا جیکٹ میں تین بیراج بھی بنائے جائیں گے۔
سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، سیکرٹری ہاؤسنگ اسداللہ خان، کمشنر زید بن مقصود، روڈآ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔