جنید ریاض : لاہور میں 205 ہائی سکولوں میں بچوں کی تعداد کم ہونے کا انکشاف، سکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی۔
لاہور میں 205 ہائی سکول سربراہان نے متعدد ڈیڈ لائن کے باوجود مقررہ تاریخ تک داخلوں کا ہدف پورا نہ کیا۔ سکولوں میں گورنمنٹ سکول ریلوے پکے کوارٹر،مدرستہ البنات لیک روڈ، جلو اسٹیشن شامل ہیں۔ شیرانوالہ گیٹ،جیا بگاروڈ،قلعہ گجرسنگھ،سرائچ اور سلطان کے رائیونڈ ،گورنمنٹ سکول سمن آباد،وحدت کالونی،مغلپورہ ،گھوڑے شاہ اورشاہدرہ بھی شامل ہیں۔ سکولوں میں 30 بچوں کیلئے ایک ٹیچر دستیاب ہے۔ احکامات نہ ماننے پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کردی گئی۔سکول سربراہان کی ذاتی شنوائی کے بعد سکول سربراہان کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔