ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یتیم طلباء کو فری موٹرسائیکل دینے کا آغاز ہوگیا

 یتیم طلباء کو فری موٹرسائیکل دینے کا آغاز ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد : طلباء کیلئے بلا سود موٹرسائیکل فراہمی سکیم کا معاملہ،  سیکرٹری ٹرانسپورٹ احمد جاوید قاضی کی زیر صدارت سٹیرنگ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں موٹرسائیکلیں فراہمی سکیم پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ان کی ڈیلیوری مزید تیز کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ کے اعلان کے مطابق یتیم طلباء کو فری موٹرسائیکل دینے کا بھی آغاز کیا گیا ہے، پراسیس جلد مکمل کرنے اور سٹوڈنٹس کی سہولت کیلئے 11 مختلف یونیورسٹیز میں بوتھ لگائے گئے ہیں۔ بوتھ لگانے سے طلباء کو بینک اکاؤنٹ کھولنے و دیگر معاملات مکمل کرنے میں مدد فراہم کی گئی۔
اس موقع پر سیکرٹری ٹرانسپورٹ  کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے اعلان کے مطابق تمام یتیم طلباکو فری موٹرسائیکلیں دی جائیں گی، الیکٹرک موٹرسائیکل سموگ کے تدارک میں بہت معاون ثابت ہوں گی۔
احمد جاوید قاضی کا مزید کہنا تھا کہ طلباء کو اپنی مرضی سے موٹرسائیکل پسند کرنے کی دوبارہ آپشن دی گئی ہے۔