پی پی ایس سی امتحانات , ہزاروں امیدواروں نےمختلف انتظامی محکموں میں سیکڑوں اسامیوں پر امتحان دیا

9 Sep, 2024 | 04:09 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : پی پی ایس سی کے امتحانات، ہزاروں امیدواروں نےمختلف انتظامی محکموں میں سیکڑوں اسامیوں پر امتحان دیا۔غیرمتعلقہ الیکٹرانک رابطےروکنےکیلئےامتحانی مراکز میں جیمرز نصب کیے گئےتھے۔
 پی پی ایس سی کےزیراہتمام صوبہ بھرمیں 16انتظامی محکموں میں192اسامیوں پرامتحانات لیےگئے۔ترجمان پی پی ایس سی کے مطابق 60ہزارسےزائدامیدوارشریک ہوئے۔ لاہور سمیت پنجاب کے 7 ریجنل سینٹرز میں امتحان ہوئے ۔ 7 اور 8 ستمبر 2024 کو 2 شفٹوں میں لیے گئے۔ ترجمان کےمطابق امتحانی مراکز میں جیمرز نصب کیے گئےتھے۔جیمرزکامقصدکسی بھی غیرمتعلقہ الیکٹرانک رابطےکوروکناتھا۔

مزیدخبریں