ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

9 Sep, 2024 | 04:02 PM

جمال الدین:خلیل الرحمان قمر کو اغوا کرنے کا مقدمہ، ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت  نے تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمہ آمنہ عروج مقدمے میں نامزد اور اہم کردار ہے، ملزمہ کا موبائل فون قبضے میں لیا گیا ،فاضل جج ارشدجاویدنے2 صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیش میں بتایا گیا کہ ملزمہ موبائل نمبر سے رابطے میں تھی ، ملزمہ آمنہ نے 50ہزار کی رقم بھی برآمد کی گئی ، ملزمہ کا اغوا میں اہم کردار ہے ،عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی رہائی کے لئے درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

مزیدخبریں