ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیران ہوں کہ علی امین گنڈا پور کی تربیت کیسے اور کن حالات میں ہوئی؟: عظمیٰ بخاری

حیران ہوں کہ علی امین گنڈا پور کی تربیت کیسے اور کن حالات میں ہوئی؟: عظمیٰ بخاری
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے کہ کل میلہ مویشیاں میں تقریریں ختم ہونے کے بعدان کی ذہنیت سامنے آگئی،پوری قوم نے دیکھ لیاکہ یہ باہر نکل کرصرف فساد اور بدتہذیبی کریں گے۔

  عظمیٰ بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں پر پتھراؤ کرکے زخمی کیا گیا،کنٹینرز گرا کرخود کو ٹارزن سمجھنے والے قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں،فتنہ گینگ پاکستان کا امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔

  ان کا کہنا تھا کہ محمودخان اچکزئی نے پی ٹی آئی کو غیرمنظم جماعت انہی کے جلسے میں قرار دیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل پھر گندی زبان استعمال کرکے حد پار کی،حیران ہوں کہ علی امین گنڈا پور کی تربیت کیسے اور کن حالات میں ہوئی؟۔

  وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پورنے پنجاب پرلشکرکشی کی دھمکی دی،اب ان سے ان ہی کی زبان میں بات کی جائے گی،ہم صوبوں کی محبتوں کے امین ہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب پولیس نشئیوں کا نشہ بہت جلدی اتاردیتی ہے،جلاؤ گھیراؤ کرنا بانی پی ٹی آئی کی طرف سے دی گئی تربیت ہے،پی ٹی آئی رہنماؤں نے اسٹیج پر کھڑے ہوکرخواتین کی کردار کشی کی،یہ خیبرپختونخوا میں ٹی ٹی پی کو بھتہ دے کرجیتے ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بندہ لشکر لے کر پنجاب آیا تھا وہ اپنے حلقے میں نہیں جاسکتا،اس کے حلقے میں ٹی ٹی پی کا پورا کنٹرول ہے،خیبرپختونخوا دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے ،خیبرپختونخوا طالبان کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer