اویس کیانی : پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ضیاء کے صدر اعجاز الحق کی ملاقات ہوئی ۔
سنئیر مسلم لیگی راہنماء چوہدری شفاعت حسین ،مرکرزی سیکرٹری اطلاعات مصطفیّ ملک ،صدر سندھ مسلم لیگ طارق حسن بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سیاسی استحکام کے لیے تمام قوتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔ قومی ایجنڈا کی تشکیل کے لیے پارلیمنٹ کردار ادا کرے ، سیاست دان ملکی مفاد کے لیے ذاتی انا قربان کریں، سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ہر فورم پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اعجاز الحق نے کہا کہ سیاسی اور معاشی استحکام کے لیے ہر فورم پر کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ مہنگائی اور دہشت گردی کا خاتمہ اولین ترجیح ہونی چاہیے ، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے ۔