ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ کی سموگ تدارک کے متعلق ہدایات پر محکمہ ماحولیات نے ایکشن کا آغاز کر دیا۔
ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کے لئے محکمہ ماحولیات نےممنوعہ موٹائی والےشاپربیگ استعمال کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاون شروع کر دیا ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات علی اعجاز کی نگرانی میں جو کارروائی کی جا رہی ہے اس کی رپورٹ ہائی کورٹ میں پیش کی جائے گی۔
محکمہ ماحولیات نے لاہور میں مال روڈ،فیروز پور روڈ،شادمان مارکیٹ اور دیگر بازاروں میں چھاپے مار کر ممنوعہ موٹائی کے 40کلو پولی تھین قبضے میں لے لئے ہیں۔
چھاپوں کے دوران ماحولیات ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر علی اعجاز نے دکانداروں کو آئندہ تھوڑی موٹائی کےپولی تھین بیگز استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی۔