پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل تیز ، 150 انسپکٹرز کو ترقی دی جائے گی

9 Sep, 2024 | 03:25 PM

علی ساہی : پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل مزید تیز کرنے کا حکم، ڈی ایس پی سے ایس پی اور انسپکٹر سے ڈی ایس پی رینک پر ترقیوں کے لئے اجلاس رواں ماہ ہوں گے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈی ایس پی سے ایس پی کا بورڈ جلد متوقع ہے، بورڈ میں زیر غور آنے والے افسران کے کوائف مکمل کرلئے گئے ہیں۔ ایس پی خالی سیٹوں پر میرٹ پر پورے اترنے والے ڈی ایس پیز کوترقیاں دی جائیں گی جبکہ 150 انسپکٹرز کا ریکارڈ ڈی ایس پی عہدے پر ترقی کےلئے اجلاس میں زیرغور لانے کے لئے منگوا لیا گیا ہے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال بھی 3500 سے زائد افسران و ملازمین کو ترقیاں دی جائیں گی۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے اپنی تعیناتی کے دوران ابتک 22 ہزار سے زائد ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دی گئی ہیں۔

مزیدخبریں