پاکستان اور کوریا کے درمیان ہاکی میچ 2-2 سے برا بر

9 Sep, 2024 | 03:17 PM

شہباز علی: ایشین چیمپئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور کوریا کے درمیان میچ بھی برابری پرختم ہوگیا۔

چین میں جاری ایشین چیمپئنزٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں نےدو دو گول سکور کیے جس کے بعد میچ برابری پر ختم ہوگیا۔ پاکستان ٹیم سے دونوں گول حنان شاہد کی جانب سے کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ہاکی ٹیم ایونٹ میں تیسرا میچ بدھ کو جاپان کے خلاف کھیلے گی۔

مزیدخبریں