حسن علی: پاکستان پیپلزپارٹی اورن لیگ کےدرمیان پاورشیئرنگ کامعاملہ،پیپلز لائرز فورم نے لاء افسران کی تعیناتی کے لئے نام کوآرڈی نیشن کمیٹی کو بھجوادئیے۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے لئےساجد خان تنولی ایڈووکیٹ کا نام تجویز کیا گیا،ڈپٹی اٹارنی جنرل کے لئے چودھری سرفراز ڈیال ایڈووکیٹ،شکیل بھٹی ایڈووکیٹ ،راشد جاوید کے نام تجویزکیا گیا۔
اسسٹنٹ اٹار نی جنرل کے لئے سید علی رضا ایڈووکیٹ ،شہزادہ عرفان اعوان ایڈووکیٹ،شاہد احمد رانجھا ایڈووکیٹ،نذر حسین شاہ ایڈووکیٹ، مظہر شیخ ایڈووکیٹ کے نام سامنے آئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق لاء افسران کی تعیناتی بارے کو آرڈی نیشن کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا۔