عمران یونس:پرنسپلز، 9 ڈائریکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی آسامیوں کیلئے درخواستیں جمع کرانے میں امیدوار کو مشکلات درپیش، سرکاری کالجز کے موجودہ پرنسپلز ہی رکاوٹ بننے لگے۔
تفصیلات کےمطابق پرنسپل، ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی تعیناتیوں کےمعاملہ میں متعلقہ آسامیوں کے لئے درخواستیں جمع کرانے میں امیدوار کو مشکلات درپیش ہیں، سرکاری کالجز کے پرنسپلز کالج کے امیدواروں کو این او سی جاری کرنے سے انکاری ہیں۔
کالجز کے پرنسپل،ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی تعیناتی کے لیے امیدواروں کو این او سی کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے،کالج سربراہان کی پوسٹ کے لیے اپلائی کرنے کے لئے کل آخری تاریخ ہے۔
اساتذہ نے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے شکایات کیں، اساتذہ کا کہنا تھا کہ پرنسپلز این او سی جاری نہیں کر رہے جس کی وجہ سے اپلائی نہیں کر پا رہے،معاملہ پر محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر تمام کالج سربراہان کو امیدوران کو این او سی جاری کرنے کی ہدایت کی۔