قیصر کھوکھر : ریڑھی بازاروں کے لئے پندرہ کروڑسےزائد رقم مختص، محکمہ خزانہ نے شہر میں ریڑھی بازار لگانے کا بجٹ جاری کر دیا۔
محکمہ خزانہ نے بلدیہ لاہور کو ریڑھی بازار کے لئے بجٹ جاری کیا ہے۔ ریڑھی بازار کے لئے پندرہ کروڑ پچاس لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ بلدیہ لاہور شہر میں انیس ریڑھی بازار لگائے گا۔ شہر کے اہم مقامات پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ریڑھی بازار لگائے جائیں گے۔
محکمہ خزانہ نے شہر میں ریڑھی بازار لگانے کا بجٹ جاری کر دیا
9 Sep, 2024 | 02:41 PM