قیصر کھوکھر : واسا کو مون سون کے انتظامات اور آپریشنل اخراجات کے لئے بجٹ جاری ، محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو بھی بلڈنگ کی بحالی کے لیےپیسےمل گئے.
محکمہ خزانہ نے واسا لاہور کو مون سون انتظامات کے لیے ایک ارب اسی کروڑ روپے جاری کیےہیں۔ واسا کو بجٹ آن لائن کر دیا گیا۔دوسری طرف محکمہ خزانہ نے محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو بلڈنگ کی بحالی کے لیے 250 ملین روپے جاری کیے ہیں۔ محکمہ خزانہ ایک ماہ قبل بھی محکمہ سپیشل ایجوکیشن کو بلڈنگ کے لیے بجٹ جاری کر چکا ہے۔
واسا لاہور کو مون سون انتظامات کے لیے ایک ارب اسی کروڑ روپے جاری کر دئیے گئے
9 Sep, 2024 | 02:26 PM