ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ میں پاکستانی شوٹرز کا قابل فخر کارنامہ، ملک کا نام روشن کردیا

برطانیہ میں پاکستانی شوٹرز کا قابل فخر کارنامہ، ملک کا نام روشن کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹرز نے 3 سونے سمیت 11 میڈلز جیت لیے،پاکستان نے چیمپئن شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں 3 پوزیشنز  حاصل کرتے ہوئے ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی۔

تفصیلات کےمطابق برطانیہ کے لیجنڈری بسلی رینجز  میں کھیلی گئی لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستانی شوٹرز  چھاگئے جنہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 گولڈ، 4 سلور اور 4 کانسی کے تمغے جیتے۔

گولڈ میڈل جیتنے والوں میں جنید خٹک اور احمد جاوید شامل ہیں، ایف ٹی آر کیٹیگری میں پاکستانی ٹیم نے انفرادی تمغوں کے کئی انعامات اپنے نام کیے۔

 پاکستان نے چیمپئن شپ کے مجموعی ٹاپ 10 میں 3 پوزیشنز حاصل کرتے ہوئے ٹاپ انفرادی شوٹرز میں بھی نمایاں کارکردگی دکھائی، شوٹنگ چیمپئن شپ میں 18 ممالک کے تقریباً 160 عالمی معیار کے نشانہ بازوں نے حصہ لیا۔

چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کی جانب سے 18 نشانے بازوں کے دستے نے پاکستان کی نمائندگی کی اور مختلف چیلنجز اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس پاکستانی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔