علی ساہی: دھرنوں، احتجاج سے نمٹنے کے لئے پنجاب کانسٹیبلری کو اینٹی رائٹ فورس میں منتقل کرنےکافیصلہ،آپریشنز برانچ نےپنجاب کانسٹیبلری کےجوانوں کو واپس بھجوانے کا مراسلہ آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا۔
تفصیلات کےمطابق لاء اینڈ آرڈر ،ہنگامی حالات کے لئے پنجاب کانسٹیبلری کی 20ہزار فورس کو مضبوط بنایا جائےگا،پنجاب کانسٹیبلری کےجوانوں کووی وی آئی پیزاورگارڈ ڈیوٹی سے ہٹایا جائےگا۔
شہر میں 4ہزار جوان حساس مقامات ، وی وی آئی پیز کےساتھ ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں،پنجاب کانسٹیبلری کی20ہزارکی نفری میں 20فیصد نفری مستقل سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہے۔
کانسٹیبلری کی نفری واپس منگواکرضلعی پولیس کو تعینات کیا جائےگا،آپریشنز برانچ نےپنجاب کانسٹیبلری کےجوانوں کو واپس بھجوانے کا مراسلہ آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا۔
پولیس حکام کا کہناتھا کہ پنجاب بھرمیں اب تمام اضلاع میں کانسٹیبلزکی خالی سیٹیں پر ہوچکی ہیں، کانسٹیبلری کے لئےاینٹی رائٹ کاموجودہ سامان فراہم کیا جائے گااور مزیدسامان کی خریداری کی جائے گی۔