راؤدلشاد : پنجاب حکومت کے زیر تعمیر کم لاگت ہاؤسنگ یونٹس کے مستقبل کا معاملہ ، پنجاب حکومت نےنیم شہری علاقوں میں زیر تعمیر کم لاگت ہاؤسنگ سکیم کو اپنا گھر اپنی چھت پروگرام میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پنجاب حکومت نے لاہور، سرگودھا اور چنیوٹ میں لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم شروع کیں۔ پنجاب کابینہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے قانون سازی نے نویں اجلاس میں تینوں پروجیکٹس کا جائزہ لیاگیا۔محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ نے لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم سے متعلق بریفنگ دی۔تین مرلہ تک لو کاسٹ ہاؤسنگ اسکیم کو جلد از جلد مکمل کرنےکا ٹاسک بھی محکمہ ہاوسنگ کو تفویض کردیا گیا۔مجوزہ اسکیم کے فنڈز بھی فوری جاری کرنے کی ہدایت کردی گئی۔ پنجاب کابینہ کی منظوری پر لوکاسٹ ہاؤسنگ اسکیم کو مکمل کیا جائے گا۔