عامر ڈوگر: مظفرگڑھ جیل میں لاقانونیت کی انتہا، ڈسٹرکٹ جیل میں 4 قیدیوں نے فرسٹ ائیر کے طالبعلم کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا.
تفصیلات کےمطابق آئی جی جیل خانہ جات نے ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کر حکم دے دیا، مقید فرسٹ ائیر کے طالبعلم کے ساتھ مبینہ زیادتی کے معاملہ میں محکمانہ ذمہ داریوں میں ناقص کارکردگی پر 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 وارڈرز کو معطل کردیا، اہلکاروں کی معطلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
ذرائع ابلاغ کےمطابق عدیل نامی نوجوان لڑکی سے زیادتی کے الزام میں ڈسٹرکٹ جیل میں بند تھا، جیل انتظامیہ کی جانب سے وقوع پذیر ہونے والے معاملے کو دبانے کی کوشش کی جاری ہے جبکہ موقف دینے سے بھی انکار کیا گیا۔