لیسکومیں صارفین کےبلوں میں اربوں کی اووربلنگ کےمعاملےپراہم پیشرفت

9 Sep, 2024 | 12:03 PM

Ansa Awais

شاہد سپرا :لیسکو صارفین کے بلوں میں اووربلنگ کے معاملے میں اہم پیش رفت، نیپرا نے اووربلنگ پر تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے صارفین کے کنکشنز کی ریڈنگ لینا شروع کر دی۔
 نیپرا نے اووربلنگ پر تحقیقات کا آغاز کردیاہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہر ماہ کریڈٹ اور ڈیبٹ ہونیوالے یونٹس،رقوم پر انکوائری شروع کی گئی ہے۔نیپرا کی ٹیمیں شہر میں مختلف صارفین کے کنکشنز کی ریڈنگ لےرہی ہیں۔ جس کے بعد صارفین کی کریڈٹ ایڈجسٹمنٹس اور چارج ہونیوالے یونٹس کا جائزہ لیا جائیگا۔ٹیموں کی جانب سے میٹر ریڈنگ کو بنیاد بنا کر تحقیقات کا دائرہ بڑھایا جائیگا۔واضح رہے کہ لیسکو میں اووربلنگ کی وجہ سے اربوں روپے کا خسارہ سامنے آیا تھا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات کی روشنی میں اووربلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ایف آئی اے نے افسران کیخلاف کریک ڈاؤن کرتےہوئے مقدمات درج کیےاور گرفتاربھی کیا۔

مزیدخبریں