سٹی42: پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف 9 مئی مقدمات کی سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ سمیت سانحہ 9 مئی کے چار مقدمات پر سماعت ہوئی، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگاتے ہوئے سماعت 23 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیدیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد کے تبادلے کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی۔
یادرہے کہ تھانہ شادمان جلاؤ گیھراؤ کے مقدمے میں اعجاز چودھری، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمودالرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد اور شاہ محمود قریشی سمیت 41 ملزموں کیخلاف ٹرائل جاری ہے۔