اقصی سجاد/عائمہ خان:لاہور میں ہلکے پھلکے بادلوں کے ساتھ تازہ ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری،24گھنٹےکےدوران بارش کےکوئی امکانات نہیں جبکہ کے ملک کے دیگر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور کا درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے ،ماہرین کی جانب سے شہریوں کو بدلتے ہوئے موسم میں احتیاط کی تلقین کی ہے۔
عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور پہلے نمبر پر آگیا،شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح168ریکارڈکی گئی،سیدمراتب علی روڈپرشرح195،شاہرائےقائداعظم174،ٹھوکرنیازبیگ میں آلودگی 160ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب ملک کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، شہر قائد میں مطلع ابر آلود،سرمئی بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار ہے،مغربی سمت سے 11 نارٹیکل مائل کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کے ساتھ ساحلی علاقوں میں بوندا باندی متوقع ہے،شہر کا فضائی معیار بہتر ہے،دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 27 نمبر پر آگیا۔
ایئرکوالٹی انڈیکس کے اعتبار سے پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پانچویں نمبر پر موجود ہے،ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 72 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی۔