طیفی بٹ کے بہنوئی کو قتل کرنیوالےشوٹر کی تصاویر سامنے آگئیں

9 Sep, 2024 | 08:23 AM

ویب ڈیسک: لاہور میں دن دیہاڑے کینال روڈ پر طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر کی تصاویر سامنے آگئیں۔

تفصیلات کےمطابق ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کا کہنا ہے پولیس شوٹر تک پہنچ گئی ہے لیکن تصاویر لیک ہونے کے باعث شوٹر کو گرفتار نہیں کرسکے۔ ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ عمران کشور کے مطابق جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر کی عمر 60 سے 65 سال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم نے سبز رنگ کے چیک والی شرٹ پہن رکھی تھی، ہیلمٹ پہنے موٹر بائیک پر سوار شوٹر کی سفید داڑھی ہے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق شوٹر موٹر سائیکل کینال روڈ پر کھڑی کر کے رکشے میں سوار ہوا، ملزم کینال روڈ پر رکشے سے اترا اور جاوید بٹ کی گاڑی قریب آتے ہی فائرنگ کردی،شوٹرکو واردات کے بعد مال روڈپر بھی دیکھا گیا ۔

ڈی آئی جی عمران کشور کا کہنا ہے کہ واردات میں استعمال ہونے والے رکشے کی تلاش جاری ہے، رکشہ ڈرائیور کے ذریعے شوٹرتک پہنچ جائیں گے۔



مزیدخبریں