ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسد قیصر کو کس نے جلسے میں نہ آنے دیا؟ رہنما پی ٹی آئی نےبتا دیا

اسد قیصر کو کس نے جلسے میں نہ آنے دیا؟ رہنما پی ٹی آئی نےبتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں موٹر وے پر پھنسا تھا، جلسے میں نہیں پہنچ سکا۔ 

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم نے کہا 7 بجے تک جلسہ ختم کریں گے لیکن راستے بند کردیے گئے تھے، ہم امن و امان میں خلل نہیں چاہتے تھے، آئینی و قانونی راستے اختیار کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی کی مویشی منڈی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسہ کے لئے شام 7 بجے کا وقت دیا گیا تھا، اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہناتھا کہ جلسہ منتطمین نے این او سی کے قواعد و ضوابط کےخلاف ورزی کی ہے، دیےگئے این او سی کے مطابق جلسہ7بجے تک ختم کرنا تھا۔

 ضلعی انتظامیہ نے پولیس کو کارروائی کے احکامات بھی جاری کیے،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد  نے نوٹی فکیشن جاری کیا جس میں کہا گیا  کہ جلسہ گاہ فوری خالی کی جائے۔