ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پراسیکیورٹرجنرل نیب اصغر حیدر نےاستعفیٰ دیدیا

پراسیکیورٹرجنرل نیب اصغر حیدر نےاستعفیٰ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر نےمدت پوری ہونے سے پہلے ہی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

 تفصیلات کےمطابق پراسیکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر کی مدت ملازمت فروری 2024 میں مکمل ہونا تھی، پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری کے بغیر نیب عدالت میں ریفرنس دائر نہیں کر سکتا،۔ نیب ترمیمی قانون کالعدم ہونے پر مقدمات کی بحالی کیلئے بھی پراسیکیوٹر جنرل کی منظوری لازمی ہے۔ 

 پراسکیوٹر جنرل سید اصغر حیدر نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کے ذریعے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو بھجوا دیا ہے،مستعفی ہونے کی وجہ انہوں نے ذاتی وجوہات بتائی ہیں اور کہا کہ وہ  مزیداس عہدے پر کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

 پراسیکیوٹرجنرل نیب کےبغیرایگزیکٹوبورڈکااجلاس اورکیسزکی منظوری بھی لٹک گئی،نیب ترمیمی قانون آنےکےبعدمقدمات کی بحالی کیلئے بھی پراسیکیوٹرجنرل کی منظوری لازم ہے۔