مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی

9 Sep, 2023 | 04:34 PM

مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی

وقاص احمد : باغبانپورہ میں زیر تعمیر مکان کی چھت گرگئی۔ تین افراد زخمی ہوگئے ,  ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو کے مطابق مکان کی چھت گرنے کا واقعہ بھینی روڈ شریف پورہ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق اللہ دتہ نامی شہری اپنے پرانے مکان کو گرا کر نیا تعمیر کر رہا تھا۔ تعمیراتی کام کے دوران چھت گرگئی۔اور ملبے تلے دب کر 52 سالہ زہرہ بی بی ،انکی بہو اور بیٹا زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے گنگا رام ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

مزیدخبریں