افسو س نا ک واقعہ،ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر 12 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

9 Sep, 2023 | 02:49 PM

وقا ص احمد :خاتون کا عشق اسکی ممتا پر غالب آگیا،کاہنہ کے علاقے میں ماں نے آشنا کے ساتھ مل کر 12 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزمہ آسیہ نے عاشق جابر کے ساتھ مل کر بیٹی انعم کو قتل کیا،ملزمان نے انعم کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا اور واقعے کو خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے ملزمہ آسیہ کو حراست میں لے لیا جبکہ جابر موقع سے فرار ہوگیا ۔

پولیس نے مقتولہ انعم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح ہسپتال کے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور جابر کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں اور کیس کی مزید تحقیقات بھی جاری ہیں۔

 
 
 

مزیدخبریں