توہین رسالت، قرآن پاک کی بے حرمتی کبھی برداشت نہیں کی جاسکتی: وزیر مذہبی امور

9 Sep, 2023 | 01:37 PM

حافظ دلاور: وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد نے جامعہ نعیمیہ لاہور کا دورہ کیا،  علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے اُن کا استقبال کیا ۔

میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر راغب نعیمی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور احسن طریقے سے اپنا کام سرانجام دے رہے ہیں، حج مہنگا ہونے سے اس مرتبہ بھی کوٹے کا بڑا حصہ پورا نہ ہوسکا۔ پاکستان کے تمام مسائل مل بیٹھ کر حل ہونے چاہئیں۔
جامعہ نعیمیہ لاہور  کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہر بڑے مدرسے میں جارہا ہوں اور انکے مسائل سن رہا ہوں،توہین رسالت اور قرآن پاک کی بے حرمتی کبھی برداشت نہیں کی جاسکتی، اگر کسی جگہ سے ایسی کوئی خبر آجائے تو اسکی تصدیق کرنی چاہیے۔

انیق احمد نے بتایا کہ  حج پالیسی بن رہی ہے، جو اس سال حج کے اخراجات رہے اس سے آگے نہیں بڑھنے دیں گے۔
 
 

مزیدخبریں