علی سا ہی :ڈولفن فورس کے بعد شہر میں کرائم کنٹرول کےلئے پٹرولنگ کرنے والی ایک اورفورس پی آر یو کی گاڑیاں بھی ناکارہ ہونے لگیں۔
تفصیلا ت کے مطابق شہر میں چوبیس گھنٹے گاڑیوں پر گشت کرنے والی فورس کی 105میں سے35ناکارہ43کی حالت ابتر ہوچکی ہے۔
حکومت سے پولیس نےگاڑیوں کی مرمت وبحالی کےلئےفنڈز مانگ لئےہیں ،بروقت ڈولفن فورس کی موٹرسائیکلیں اور پی آریو کی گاڑیاں ٹھیک نہ کروائی گئیں توپٹرولنگ کا نظام ٹھپ ہوجائےگا۔