لاہور پولیس، انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری

9 Sep, 2023 | 09:32 AM

عر فا ن ملک :لاہور پولیس کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ سرچ آپریشنز کاسلسلہ جاری ہے ،رواں سال اب تک4086سرچ آپریشنز کئے  گئے۔
سی سی پی اولا ہوربلال صدیق کمیانہ کا کہنا  ہے کہ سرچ آپریشنز کے دوران107481گھروں کی چیکنگ کی گئی،55066کرایہ داروں ،453109اشخاص کو چیک کیا گیا،226ہوٹلز،60گیسٹ ہاؤسنز97ہوسٹلزاور5117دکانیں چیک کی گئیں۔
دوران سرچ آپر یشنز کرایہ داری ایکٹ کے تحت781اشخاص کیخلاف کارروائی کی گئی،منشیات کے41، ناجائز اسلحہ کے 145،قمار بازی کے 3مقدمات درج کئے گئےہیں، اس کے علا وہ دوران سرچ آپریشنز54اشتہاری مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ہے۔


 
 
 


 
 

مزیدخبریں