مانیٹرنگ ڈیسک: نگران حکومت نے ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا نوٹس جاری کردیا، جس کا اطلاق جولائی کے مہینے سے ہوگا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے افرادی قوت جواد سہراب نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر نوٹی فکیشن جاری کیا اور بتایا کہ جولائی 2023 سے پنشن کی رقم 17 فیصد اضافے کے بعد 8500 سے 10 ہزار روپے کردی گئی ہے۔
ای او بی آئی پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن آخر کار جاری کر دیا گیا ہے۔ اس میں تھوڑی تاخیر ہوئی لیکن اس نے جولائی ۲۰۲۳ سے پنشن کو پہلے کے ۸۵۰۰ روپے سے بڑھا کر ۱۰۰۰۰ روپے (۱۷ فیصد اضافہ) کر دیا۔ ای او بی آئی ستمبر 2023 سے جولائی اور اگست 2023 کے بقایا جات کے ساتھ اضافہ تقسیم کرے گا۔… pic.twitter.com/lI3Dg60EYx
— Jawad Sohrab (@JawadSohrab) September 8, 2023
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پنشنرز کو جولائی اور اگست کے بقایا جات ستمبر کے ساتھ ادا کیے جائیں گے۔معاون خصوصی سے لکھا کہ پنشن میں اضافہ ملک بھر کے لاکھوں پنشنر کیلیے ایک معمولی لیکن قابل قدر اضافہ ہے۔