بلاول بھٹو کل سے الیکشن مہم کا آغاز کریں گے

9 Sep, 2023 | 12:17 AM

 ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل سے ملک بھر میں الیکشن مہم کا آغاز کریں گے۔

 ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل براستہ ٹھٹھہ، سجاول سے بدین پہنچیں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کا کراچی سے نکلنے کے بعد جگہ جگہ استقبال ہوگا۔

 بلاول بھٹو زرداری بدین سے براستہ ٹنڈو محمد خان حیدرآباد پہنچیں گے جبکہ بلاول بھٹو زرداری کا بدین سے حیدرآباد راستے میں استقبال ہوگا۔

 بلاول بھٹو زرداری کل بدین میں میڈیا سے گفتگو کریں گے جبکہ رات کا قیام حیدرآباد میں کریں گے۔

 اسی طرح چیئرمین پیپلز پارٹی حیدرآباد سے براستہ نوابشاہ سکھر جائیں گے اور سکھر سے براستہ کشمور ملتان پہنچیں گے۔

 ملتان سے بلاول بھٹو زرداری لاہور جائیں گے جہاں سی ای سی کا اجلاس ہوگا۔

مزیدخبریں