ویب ڈیسک: ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت 850 روپے بڑھ گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 850 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 700 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 728 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 58 روپے ہے۔عالمی صرافہ بازار میں سونے کا بھاؤ 4 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 721 ڈالر فی اونس ہے۔