ویب ڈیسک:متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
بھارت سپر فور محلے میں 3 میں سےصرف ایک میچ جیت سکا جبکہ افغانستان کو اپنے تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔