ویب ڈیسک: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولرنسیم شاہ کی شادی سے متعلق اُن کے والد کا بیان سامنے آ گیا ہے۔
ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کیخلاف آخری اوور میں نسیم شاہ کے 2 جادوئی چھکوں کی بدولت پاکستان نے میچ جیت لیا تھا اور ٹورنامنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔میچ جیتوانے کے بعد سے نسیم شاہ سب ہی کے دلوں پر راج کر رہے ہیں اور اس وقت دنیائے کرکٹ میں صرف اور صرف اُنہیں کے چرچے ہو رہے ہیں۔
ہ نسیم شاہ کا تعلق خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر دیر کے ایک پسماندہ گاؤں سے ہے، نسیم شاہ نے 13 سال کی عمر میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت ہونے والے ٹورنامنٹ میں شرکت کی اور ان کی شاندار باؤلنگ کو دیکھتے ہوئے انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ایشیا کپ میں پاکستان کو شاندار فتح سے ہمکنار کروانے کے بعد نسیم شاہ کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور ان کیلئے مبارکباد کے ساتھ ساتھ شادی کے پیغامات بھی آنا شروع ہوگئے ہیں۔
نسیم شاہ کے والد حاجی مظفر شاہ نے بتایا کہ میں بھی کئی بار شادی کا کہہ چکا ہوں لیکن نسیم کا کہنا ہے کہ ابھی وقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ ایشیا کپ کے دوران بھارتی اداکاہ اروشی روٹیلا اور سربھی جیوتی کی جانب سے نسیم شاہ کے حوالے سے غیر معمولی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے شائقین کرکٹ ثانیہ مرزا کے بعد ایک اور بھارتی بھابھی آنے کے حوالے سے سوالات بھی اٹھا رہے ہیں۔